آئین توڑا گیا تو ملک ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا: عمران خان

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا آئین توڑا گیا تو ملک ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا.

سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور سے ریلی کے آغاز پرعوام کے نام  خصوصی پیغام میں کہا کہ میں لاہور میں ریلی کا آغاز کر رہا ہوں، آپ جہاں بھی ہیں ضروری ہے آئین ، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کیلئے گھر سے نکلیں۔ آج ایک گھنٹے کیلئے آپ نے ہر صورت گھروں سے باہر نکلنا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور اس کے اتحادیوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو آئین ختم ہو جائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو اس ملک کا اور آپ کے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں