تحریک انصاف مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں تھی، طارق بشیر چیمہ

 مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کے لیے کبھی سنجیدہ تھی ہی نہیں۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ عمران خان جھوٹے ہیں اور اب فارغ ہو چکے، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، قوم ان کے جھوٹ اور فریب کو سمجھ چکی ہے، انہوں نے کہا کہ مفت آٹا پیکیج صوبائی حکومت کا معاملہ ہے، وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی ذمے داری گندم فراہم کرنا تھی وہ ہم نے پوری کر دی، شاہد خاقان عباسی کو مفت آٹا پیکیج میں 20 ارب روپے کی کرپشن کے ثبوت فراہم کرنے چاہئیں۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پولٹری فیڈ میں سویا بین کا استعمال مضرِ صحت ہے، سویا بین کے 2 جہازوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے،کبھی پاکستان گندم اور کپاس ایکسپورٹ کرتا تھا، اب امپورٹ کرتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں