احسن اقبال نے روسی تیل سے متعلق اچھی خبر سنا دی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے سستے روسی تیل سے متعلق اچھی خبر سنادی ہے۔ 

احسن اقبال نے کہا کہ جلد روس کا سستا تیل پاکستان میں آنے والا ہے جس کا براہ راست فائدہ شہریوں کو ہوگا،   آئی ایم ایف کا معاہدہ  بھی حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے، منصوبہ طےہونےسےروپےکی قدرمستحکم ہوگی اور مہنگائی میں اضافہ رک جائے گا۔ 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو غم کھائے جا رہا ہےکہ حکومت کو دو تین ماہ مل گئے تو معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہوجائےگی، عمران خان نے چین کے وزیرخارجہ کے دورے پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے، عمران خان کی سیاست کا مقصدسی پیک منصوبےکو ڈی ریل کرنا ہے۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں