تحقیقات سے انکار کرکےبتایا جا رہا ہے کہ ہم قانون سے بالاتر ہیں، فواد چوہدری

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الزام کی تحقیقات سے انکار اور ایسی پریس ریلیز سے آپ بتا رہے ہیں کہ پاکستان میں آپ قانون سے بالاتر ہیں۔ 

ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر نے حیران کن پریس ریلیز جاری کی ہے، اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر قاتلانہ حملے میں کوئی آفیسر ملوث ہیں تو آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے ذریعے ان کو مطمئن کیا جانا چاہئے کہ ایسا نہیں ہے، لیکن الزام کی تحقیقات سے انکار اور ایسی پریس ریلیز سے آپ بتا رہے ہیں کہ پاکستان میں آپ قانون سے بالاتر ہیں ایسے رویے قوموں کیلئے تباہ کن ہیں۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں