عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دینے پر پی ٹی آئی نے اعلامیہ جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے چیئرمین  عمران خان کی گرفتاری کے عمل کو غیرقانونی قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  تحریک انصاف کی قیادت مشاورت کے بعد اگلا سیاسی لائحہ عمل طے کرے گی ۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ  تحریک انصاف پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور  امید کرتی ہے کہ تمام ادارے سپریم کورٹ کے احکامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی کا خیال رکھیں گے ۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی بنا پر انہیں رات کو پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں رکھا گیا ہے، وہ صبح 11 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں