دھرنا چیف جسٹس کے استعفے تک جاری رہے گا، جے یو آئی

 جے یو آئی نے اعلان کیا ہے کہ دھرنا  چیف جسٹس کے استعفے تک جاری رہے گا۔ 

دھرنے میں جے یو آئی کے ایک لاکھ سے زائد کارکنان کی شرکت متوقع ہے، اس حوالے سے تیاریاں بھی تیز کردی گئی ہیں، 

چاروں صوبوں سے ہزاروں کارکنوں کے قافلے اسلام آباد آئیں گے، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع اور پنجاب سے کارکنان پیر کے روز ہی اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ کوئٹہ اور کراچی سےقافلے کل روانہ ہوں گے، پشاور سے آنے والے قافلے کی قیادت مولانا عطاء الرحمان، خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے قافلے کی قیادت اکرم خان درانی، سندھ کے قافلے کی قیادت راشد محمود سومرو، بلوچستان کے قافلے کی قیادت مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا عبد الواسع، پنجاب سے قافلے کی قیادت ڈاکٹر عتیق الرحمان کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں