اسلام آباد پولیس نے جے یو آئی کے کارکنوں کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا

اسلام اباد کی  پولیس نے جمیعت علماء اسلام کے کارکنوں کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا۔ 

“اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے احکامات ملے ہیں کہ جے یو آئی کے کارکنوں کو ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دینا، پولیس کی جانب سے روکے جانے پر کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ،  جے یو آئی کے کارکن سیرینا چوک کے قریب موجود ہیں تاحال انہیں سپریم کورٹ جانے کی اجازت نہیں ملی۔ 

خیال رہے کہ حکمران اتحاد (پی ڈی ایم)نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے جبکہ اسی روز انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت بھی ہے۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں