ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
ترکیہ میں صدارتی انتخاب کیلئے 3 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں موجودہ صدر طیب اردگان، قبلیچ داراولو اور سنان اوعان شامل ہیں۔ پارلیمانی انتخاب کی 600 نشستوں 24 سیاسی جماعتیں میدان میں ہیں جن میں 151 آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔ سپریم الیکشن کونسل ترکیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
ترکیہ کے انتخابات میں ساڑھے 6 کروڑ ووٹرز امیدواروں کے چناؤ کیلئے اپنی رائے کا اظہار کریں گے، زلزلہ زدہ علاقوں میں بھی الیکشن دیگر علاقوں کی طرح بھرپور جوش و خروش سے جا ری ہیں۔
Load/Hide Comments