تحریک انصاف کے سرگرم رہنما راولپنڈی سے گرفتار
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا۔
فیاض الحسن چوہان کو راولپنڈی کے علاقے لیاقت باغ گیٹ سے گرفتار کیا گیا ، فیاض الحسن چوہان پریس کانفرنس کے لیے پریس کلب جارہے تھے ۔
دوسری جانب پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائشگاہ ’’لال حویلی‘‘ پر بھی چھاپہ مارا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پولیس مجھے اور میرے بھتیجے شیخ راشد کو گرفتار کرنے کی کوشش کر ہی ہے اور یہ چھاپہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، سب جانتے ہیں کہ پرتشدد مظاہروں سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
Load/Hide Comments