تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں اہم درخواست دائر کردی

 پاکستان تحریک انصاف نے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں اور نظربندیوں کو عدالت میں چلینج کردیا

پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہےجس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گرفتاریاں اور نظربندیاں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پولیس کی جانب سے یہ غیر قانونی کارروائیاں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے حکم پر کی جارہی ہیں۔ 

درخواست میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ پنجاب، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آر پی او، سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کو فریق بنایا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں