سعودی عرب 2 ارب ڈالر دینے پر راضی لیکن شرح سود کتنی ہوگی؟

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پوری کرنے کے لیے سعودی عرب سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 2ارب ڈالر ڈیپازٹ کرانے پر رضامند ہو گیا۔ پاکستان اس 2ارب ڈالر کی رقم پر سعودی عرب کو سالانہ 4 فیصد منافع ادا کرے گا۔

10مئی 2023ء کو خزانہ ڈویژن کی طرف سے اضافی ایجنڈا آئٹم کے ذریعے وفاقی کابینہ کو مطلع کیا گیا تھا کہ سعودی عرب سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک سال کے لیے 2ارب ڈالر کی رقم چار فیصد سالانہ منافع پر دینے پر رضامند ہو گیا ہے۔

خزانہ ڈویژن کی طرف سے رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی حکومت کی طرف سے شیئر کیا گیا مجوزہ ڈیپازٹ اگریمنٹ وزارت قانون و انصاف اور اٹارنی جنرل آفس کو کلیئرنس کے لیے بھجوایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اگر وفاقی کابینہ اس معاہدے کی منظوری دے دیتی ہے تو سٹیٹ بینک آف پاکستان کو خزانہ ڈویژن کی طرف سے اس معاہدے پر عملدرآمد کا اختیار دے دیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پیکیج کی بحالی اور قرض کی اگلی قسط حاصل کرنے کے لیے شرط رکھی گئی ہے کہ پاکستان کم از کم 6ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ کا انتظام کرے۔ پاکستان یہ شرط چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں