علی محمد خان اور ملیکہ بخاری رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
علی محمد خان جیسے ہی دسٹرکٹ جیل جہلم سے باہر آئے پنجاب پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتا رکرلیا اور نامعلوم مقام کی جانب لے گئے جبکہ ملیکہ بخاری کو بھی پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی حراست کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔
Load/Hide Comments