شادی سے قبل آغا سے تعلقات کی افواہوں پر حناالطاف نے واضح موقف دیدیا

 معروف اداکارہ حنا الطاف نے اعتراف کیا ہے کہ رشتہ ازدواج میں بندھنے سے قبل وہ بھی خود مختار خواتین کی طرح شادی نہ کرنے کا سوچتی تھیں، ان کے درمیان شادی سے پہلے کوئی محبت یا تعلقات نہیں تھے۔ آغا علی کے مطابق وہ تنہا زندگی سے تھک چکے تھے اور انہیں جیسے ہی شادی کا خیال آیا تو انہوں نے حنا الطاف سے صاف انداز میں پوچھا کہ اگر وہ زندگی میں پرسکون ہونا چاہتی ہیں تو وہ بھی یہی چاہتے ہیں، جس کے بعد دونوں شادی کرنے پر رضامند ہوگئے۔ 

اس موقع پر حنا الطاف نے بتایاکہ وہ بھی یہی سوچتی تھیں کہ وہ شادی نہیں کریں گی، شادی کون کرتا ہے، میں خود مختار خاتون بنوں گی۔ تاہم ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا کہ لیکن ایسی سوچ رکھنے والی خاتون کو جیسے ہی ایک اچھا آئیڈیل مرد مل جاتا ہے، تب وہ فوری شادی کرنے کا سوچ لیتی ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ لوگ اداکاروں کے منفی کردار دیکھ کر انہیں حقیقی زندگی میں بھی ایسا سمجھنے لگتے ہیں جب کہ کرداروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں