قومی اسمبلی میں9مئی کے واقعات کے خلاف قرار دادمنظور

قومی اسمبلی میں9مئی کے واقعات کے خلاف قرار داد کثرت رائے سے مںظور کرلی گئی۔سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سانحہ9مئی کے واقعات کے خلاف قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ9مئی کے تمام مقدمات موجودہ قوانین کے تحت چلیں گے۔قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ9مئی کو دل دہلا دینے والے شرمناک واقعات پیش آئے. قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر، ان کے معاون اور مددگاروں کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ9مئی کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص متاثر ہوا، ایوان مسلح افواج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی نے قرارداد پر ووٹنگ کروائی جس پر ایوان نے قرارداد کو کثرت رائے سے مںظور کرلیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں