ایلون مسک کی جانب سے بر اعظم یورپ میں ٹوئٹر بند کیے جانے کا امکان

 ایسا لگتا ہے کہ ایلون مسک چند ہی مہینوں میں ‘یورپ میں ٹوئٹر کو بند کرنے’ کے راستے پر گامزن ہیں۔ ٹوئٹر نے حال ہی میں آن لائن غلط معلومات کے حوالے سے یورپی یونین کے رضاکارانہ ضابطہ اخلاق سے دستبرداری اختیار کی ہے۔.

یہ اقدام اس بات کا اشارہ دے سکتا ہے کہ مسک ،  جنہوں  نے پچھلے سال سوشل میڈیا پلیٹ فارم خریدا تھا ،  براعظم یورپ میں  مکمل طور پر کام بند کرنے کی تیاری کر رہے  ہیں ، کیونکہ نیا ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (ڈی ایس اے) قانون اگست سے لاگو ہونے والا ہے۔

ڈی ایس اے کا یہ قانون جو غلط معلومات کی نگرانی کا مطالبہ  کرتا ہے، بڑی سوشل میڈیا سائٹس جیسے ٹوئٹر کے لیے یورپی یونین کے رضاکارانہ معاہدے کو لازمی بنائے گا۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق ڈی ایس اے  کو ٹوئٹر سے مواد ہٹانے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ صارفین کو اس کی اطلاع دینے کے طریقے پیش کرے ۔ٹوئٹر جیسے پلیٹ فارمز  کو اپنی سائٹس پر غلط معلومات اور بوٹ فارمز کی نگرانی اور اسے ختم کرنے، سیاسی اشتہارات کے بارے میں شفاف انتباہات اور حقائق کی جانچ کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یورپی کمشنر تھیری بریٹن نے اپنے ایک  ٹویٹ میں کہا  ‘ٹوئٹر نے غلط معلومات کے خلاف یورپی یونین کے رضاکارانہ ضابطہ اخلاق کو چھوڑ دیا لیکن ذمہ داریاں باقی ہیں۔ آپ بھاگ سکتے ہیں لیکن چھپ نہیں سکتے۔ رضاکارانہ وعدوں کے علاوہ 25 اگست تک ڈی ایس اے کے تحت غلط معلومات سے لڑنا قانونی ذمہ داری ہوگی۔ ہماری ٹیمیں نفاذ کے لیے تیار ہوں گی۔’

یورپی یونین کے ایک   عہدیدار کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ ان کے اور ٹوئٹر کے درمیان بنیادی تناؤ بدھ (24 مئی) کو ہونے والی ایک میٹنگ میں سامنے آیا ہے، جب ‘ٹوئٹر نے ہمیں مطلع کیا  کہ وہ کوڈ چھوڑنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔’

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں