علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف میں بڑا عہدہ مل گیا

 تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو پارٹی میں اہم عہدہ دے دیا گیا۔ 

علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ علی اصغر خان کو پارٹی کا صوبائی جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے پارٹی سربراہ عمران خان کی ہدایت پر دونوں افراد کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک  نےتحریک انصاف خیبر پختونخوا کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد یہ اہم عہدہ خالی  تھا۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں