عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے، رانا ثنااللہ

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ 

رانا ثنا اللہ کاکہنا تھا کہ 9 مئی کو ملک میں جو کچھ ہوا اس کے ماسٹر مائنڈ عمران خان تھے ، اس روز احتجاج نہیں  ریاست کے خلاف بغاوت ہوئی تھی ، بغاوت کرنیوالے کسی قسم کی نرمی کے مستحق نہیں ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کی حوالے سے پھیلائے جانیوالی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، انتخابات اپنے مقرر وقت یعنی اکتوبر یا نومبر میں ہوجائیں گے، معیشت کی بحالی کے لیے انتخابات کا بروقت انعقاد بہت ضروری ہے اس کے بغیر ملک میں معاشی استحکام نہیں آئے گا۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں