پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا، سراج الحق
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا۔
اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ آزمائے ہوئے لوگ اور پارٹیاں بہتری نہیں لا سکتیں، ملک پر مسلط ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار امریکہ کے وفادار ہیں، روس پاکستان میں آجاتا توحکمران اشرافیہ اس کے ٹینکوں پر بیٹھ جاتی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے عوام سے جھوٹے وعدے کیے، جنوبی پنجاب کا پڑھا لکھا نوجوان ملک سے باہر بھاگ رہا ہے، جنوبی پنجاب کاکسان پریشان ہے،خواتین مزدوریاں کرنے پر مجبور ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں اکثریت حاصل کی، ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا تو حکومت سندھ حالات کی ذمہ دار ہوگی۔
Load/Hide Comments