بلاول بھٹو نے فوج کا سیاست میں کردار ختم کرنے کا طریقہ بتا دیا

 پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ  بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیاست سے فوج کا کردار ختم کرنے کے لیے سول اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کی قیادت کئی نسلوں سے فوج کا سیاسی کردار ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے مگر یہ کام ایک رات میں یا فوجی تنصیبات پر حملوں سے نہیں ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی کا اصل مسئلہ یہ ہےکہ فوج ان کی مددکیوں نہیں کررہی؟ چیئرمین پی ٹی آئی کے فوج سے مسائل اس وقت ہوئےجب فوج نے غیر سیاسی ہونے کا فیصلہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ سقوط کابل کے بعد ہمیں نئی حکومت سے بہت توقعات تھیں، عالمی برادری افغانستان کی طالبان حکومت سے رابطے رکھے اور افغانستان کی عبوری حکومت عالمی برادری سے وعدے پورے کرے، افغان حکومت پرپاکستان کی پوزیشن وہی ہے جو عالمی برادری کی ہے، افغانستان اپنی سرزمین دوسرے ممالک میں دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں