روٹی 20 اور نان 25 روپے کا فروخت ہوگا، نان بائیوں کا اعلان
نان بائی ایسوسی ایشن راولپنڈی نے روٹی 20 اور نان 25 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کے حکم کے باوجود راولپنڈی میں روٹی کی قیمت کم نہ ہوسکی۔ ڈپٹی کمشنر نے 4 دن پہلے 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی تھی تاہم اب نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی 20 اور نان 25 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے روٹی اور نان سستے کرنے پر مجبور کیا تو شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔
Load/Hide Comments