فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت دو امریکی ڈالر اضافہ کے بعد 1963 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد ، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی ، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 750 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت دو لاکھ 25 ہزار 500 روپےہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قدر 193330 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور نئی قدریں بالترتیب 2650 روپے اور 2271.94 روپے ہو گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں