سینیئر امریکی اداکار ٹریفک حادثے میں چل بسے

معروف امریکی اداکار ٹریٹ ولیمز  ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

71 سالہ اداکار ورمونٹ کے علاقے میں اپنی موٹر سائیکل پر سوار تھے کے اچانک سڑک کی بائیں جانب مڑنے والی اسپورٹ موٹر وہیکل (ایس یو وی) نے انہیں ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے فوری بعد اداکار  کو ائیرلفٹ کرتے ہوئے اسپتال پہنچایا گیا تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل وہ زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔

ٹریٹ ولیمز نے  1979 میں ریلیز ہونے والی فلم ہئیر (Hair) میں خانہ بدوش جارج برگر کے کردار سے شہرت حاصل کی جبکہ انہوں نے اسٹیون اسپیل برگ کی فلم 1941، 1984 کی ونس اپان اے ٹائم ان امریکا، 1988 کی ڈیڈ ہِیٹ، 1995 کی تھنگز ٹو ڈو ان ڈینور وہین یو آر ڈیڈ اور 1998 کی ڈیپ رائزنگ میں اپنی لاجواب اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور سڑک حادثے میں جاں بحق

انہوں نے اپنے 50 سالہ شوبز کیرئیر میں 130 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کے مداح انہیں ’اداکاروں کے اداکار‘ کے لقب سے یاد کرتے ہیں۔

ٹریٹ ولیمز نے 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم ہئیر (Hair) میں خانہ بدوش جارج برگر کے کردار سے شہرت حاصل کی — فوٹو: فائل

ٹریٹ ولیمز  نے اسٹیج پر اداکاری کے علاوہ ٹیلی ویژن کیلئے بھی کام کیا، 1996 میں ٹی وی مووی دی لیٹ شفٹ کیلئے انہیں ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل 1980 میں انہیں  تین گولڈن گلوب ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

 ٹریٹ ولیمز  نے 1951 میں امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں جنم لیا، انہوں نے  1988 میں پام وین سینٹ نامی خاتون سے شادی کی، جس  سے ان کے دو بچے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں