پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کے لئے اچھی خبر آگئی

 سابق وزیرخزانہ حفیظ پاشا نے روسی خام تیل کاجہاز آنے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت کچھ دن کیلئے کم ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ حفیظ پاشا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر ود مہربخاری میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت کچھ دن کیلئے کم ہونے کا امکان ہے، روسی خام تیل کاجہاز آنے کی وجہ سے تیل کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔

فیظ پاشا کا کہنا تھا کہ ہمیں پھر بھی لگتا ہے پی ڈی ایل کو 75 روپے تک لے جایا جائے گا، اس وقت پی ڈی ایل کی مدمیں فی لیٹر 50 روپے لیے جا رہے ہیں۔

سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی اوسط سالانہ شرح 30 اور کھانے پینے کی اشیا 50فیصدمہنگی ہوچکی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں