چین کا فلسطین کے ساتھ تعاون کو فروغ د ینے کا اعلان

چینی صدر شی جن پنگ نے چین کے سرکاری دورے پر آئے فلسطینی صدر محمود عباس سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کی۔

ملاقات میں صدر شی جن پنگ اور صدر عباس نے چین اور فلسطین کے درمیان تزویراتی شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا۔

بد ھ کو شی جن پنگ نے صدر محمود عباس کے دورہ چین پر ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر عباس اس سال چین کا دورہ کرنے والے پہلے عرب سربراہ مملکت ہیں جو چین فلسطین اعلی سطحی تعلقات کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور فلسطین اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے پر بھروسہ اور حمایت کرتے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ چین، فلسطین لبریشن آرگنائزیشن اور ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں سے ایک تھا اور اس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے لیے مضبوط حمایت کی ہے۔

نہوں نے کہا کہ چین، مسئلہ فلسطین کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے فروغ کے لیے فلسطین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین مختلف شعبوں میں فلسطین کے ساتھ دوستانہ تعاون کو جامع طور پر فروغ دے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں