منصور علی خان کے ساتھ ویڈیو لیک ہونے کے بعد مریم نواز کا مؤقف بھی آگیا

اینکر پرسن منصور علی خان کے ساتھ انٹرویو کی 2 ویڈیوز لیک ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا موقف بھی آگیا۔ 

مریم نواز کے انٹرویو کی لیک ویڈیو پر تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ انٹرویو کا سب سے اچھا حصہ تو یہ تھا، اصل انٹرویو سے یہ کیوں کاٹا گیا؟ اصل بم شیل تو یہ ہے۔

فواد چوہدری کی تنقید کا جواب مسلم لیگ (ن )کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دیا گیا اور کہا گیا کہ آپ کے جھوٹ کے دلدادہ  گیدڑ لیڈر کی طرح کھلے عام  جھوٹ بولنے کی بجائے مریم نواز نے صرف اتنا کہا کہ ان کے پاس اس وقت معلومات موجود نہیں ہیں، ان کی ایمانداری ہی ہے جس نے لاکھوں لوگوں کو ان کا گرویدہ بنایا ہے۔( ن) لیگ کے اکاؤنٹ سے فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ” کیا آپ نے  دنیا کے نقشے پر جرمنی جاپان کی سرحد تلاش کرلی ہے۔”

اس پر مریم نواز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا “شاید یہ جھوٹ بولنے کے عادی ہیں اور دوسروں سے بھی ایسا کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ میرے پاس مطلوبہ معلومات نہیں تھیں  اور میں کوئی ایسی بات نہیں کہنا چاہتی  تھی  جو حقیقتاً درست نہ ہو۔”
خیال رہے کہ مریم نواز کے منصور علی خان کے ساتھ انٹرویو کی دو ویڈیوز لیک ہوئی ہیں جن میں سے ایک میں وہ نواز شریف کی طرف سے توشہ خانہ سے لی گئی گاڑی کے معاملے پر بات کر رہی ہیں جب کہ دوسرے کلپ میں وہ اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی کے حوالے سے بات کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں